Khulasa e Quran - para number 11 - 🕋 پارہ نمبر 11 خلاصہ قرآن



 خلاصہ مضامين قرآن 📝 اہم نکات

🕋 پارہ نمبر 11 

✏️ *مسجد کی بنیاد تقویٰ ہے:* 

مسجد نبوی اور مسجد قباء کی بنیاد تقویٰ اور خوف خدا پر رکھی گئی ہے،لہذا تمام مساجد اسی طرح ہوں-(التوبہ آیت نمبر :108)

✏️ *مشرک کے لیے استغفار جائز نہیں:* 

کسی مشرک کے لئے دعائے استغفار جائز نہیں ہے،اگرچہ وہ تمہارا قریبی رشتہ دار ہی کیوں نہ ہو،البتہ ہدایت کی دعا مانگنی جائز ہے-(التوبہ آیت نمبر:113)

✏️ *منافقین کی تین بیماریاں:* 

(۱) قرآن کے ساتھ مذاق کرنا-

(۲)ضداور عناد-

(۳) آپ کی مجلس سے نفرت-(التوبہ آیت نمبر:۱۲۴-۱۲۷)

✏️ *تقویٰ کے مراتب:* 

تقویٰ کے تین مراتب ہیں:

(۱) تقویٰ عن الشرک(شرک سے اجتناب)-

(۲) تقویٰ عن المواضیع(گناہوں سے اجتناب)

(۳) تقویٰ عن جمیع ماسو اللہ،یعنی دل میں اللہ کے سوا کسی کو جگہ نہ دے-(یونس آیت نمبر:63)


*📝اہم نکات*

⭐"بیشک تمہارے پاس تم میں سے وہ عظیم رسول تشریف لے آئے جن پر تمہارا مشقت میں پڑنا بہت بھاری گزرتا ہے، وہ تمہاری بھلائی کے نہایت چاہنے والے، مسلمانوں پر بہت مہربان، رحمت فرمانے والے (*رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ*) ہیں ۔"(آیت 128 التوبہ)

⭐دعا: *لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ عَلَیہِ تَوَکَّلتُ وَھُوَ رَبُّ العَرشِ العَظِیم* 

مجھے اللہ کافی ہے اس کے سواکوئی معبود نہیں ، میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور وہ عرش عظیم کا مالک ہے.

(آیت 129 التوبہ)

⭐ پہلی سورہ جو نبی کے نام پر ہے وہ *سورۃ یونس* ہے.

⭐" آلرا ۔ یہ بڑی دانائی کی کتاب کی آیتیں ہیں." (آیت1یونس)

⭐ قرآن بنی نوع (انسان) کے لیۓ شفا,رحمت اور ہدایت ہے:

*"اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے نصیحت اور دلوں کی شفا اور مومنوں کیلئے ہدایت اور رحمت(قرآن کریم:کتاب روشن) آگئی"۔* (یونس:57)

⭐"ذرے سے چھوٹی اور بڑی کوئی چیز ایسی نہیں جو کتاب روشن (قرآن کریم) میں نہ ہو"۔ (یونس:61)

⭐ فضل ، رحمت،سکونیت اور فرشتوں میں ذکر کیا جانا!جیسی نعمتیں جہاں قرآن پڑھا جاتا ہے وہاں حاصل ہوتی ہیں.

⭐" ’’الر‘‘، یہ ایک کتاب ہے جس کی آیتیں حکمت بھری ہیں پھرانہیں حکمت والے، خبردار کی طرف سے تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔" (آیت1:هود)

Comments

Popular posts from this blog

What remain after death جب انسان مر جائے تو کیا باقی رہتا ہے ?*

Khulasa e Quran - para number 30 - 🕋 پارہ نمبر 30 خلاصہ قرآن

Khulasa e Quran - para number 29 - 🕋 پارہ نمبر 29 خلاصہ قرآن