Khulasa e Quran - para number 10 - 🕋 پارہ نمبر 10 خلاصہ قرآن



 خلاصہ قرآن 📝 اہم نکات

🕋 *پارہ نمبر 10:* 

✏️ *مشرکین سے قتال کے اسباب:* 

(۱)ان لوگوں نے عہد کو توڑا ہے-

(۲) اللہ کے رسول کو مکہ سے نکالا ہے-

(۳)خود انہوں نے عہد کو توڑنے کی ابتداءکی ہے،لہذٰا ان امور کے بعد ضروری ہے کہ ان لوگوں سے خوب قتال کیا جائے-

" *`قِتال`* " کے معنی جنگ و جدل ہے.

اور پھر قتال کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے چار چیزوں کا وعدہ فرمایا ہے:

(۱) اللہ ان کافروں کو مؤمنوں کے ہاتھوں عذاب چکھائے گا-

(۲) انہیں کے ہاتھوں رسوا کرے گا-

(۳) مسلمانوں کو کافروں پر غلبہ عطا کرے گا-

(۴)اور مسلمانوں کے دلوں کو ٹھنڈا کرے گا-(التوبہ آیت نمبر ۱۳-۱۵)

✏️ *مصارف زکوٰۃ:* 

صدقات کے اصل مستحق! فقراء،مساکین،مقروض،مجاہدین،طلباءکرام اور مسافر لوگ ہے اور ساتھ ساتھ منفاقین پر رد بھی ہو گیا،کیونکہ یہ لوگ کہتے تھے ہمیں تھوڑا ملا ہے،جواب یہ دیا کہ مال غنیمت کی تقسیم میں اللہ تعالیٰ کے حکم کو دیکھا جائے گا،تمہاری مرضی نہیں ہو گی-(التوبہ آیت نمبر۶۰)


*📝اہم نکات*

⭐ *جنگ لڑنے کے چند آداب و ہدائیات:*

✨ ثابت قدمی اور استقلال

✨ اللہ کو کثرت سے یاد کرنا

✨ اللہ اور رسول کی اطاعت

✨ آپس میں تنازع اور اختلاف نہ کرنا

✨ صبر کرنا

⭐ سورۃ *التوبہ* یہ قرآن کی واحد سورۃ ہے جس کا آغاذ بسم اللہ سے نہیں ہوا ہے کیونکہ نبی پاک ﷺ نے لکھوائ نہیں دوسرا اللہ نے مشرکوں سے بیزاری کا اعلان کر دیا اور مشرکین  عرب پر اللہ کے غضب کا کوڑا برسا

اس سورۃ کا دوسرانام *البرأ* بھی ہے ! 

یہ قرآن کی سات بڑی سورتوں میں ساتویں بڑی سورہ ہےجنہیں سبع طوال کہا جاتا ہے!مشرکین سے برأت کا اظہارکیا گیااور پچھلے معاہدات منسوخ کرنے کا اعلان بھی اسی مناسبت سے نام برأت ہے.

 *برأت:* یہاں اس کا معنی "بری الذمہ ہونا" ہے.

⭐ *اعلان برأت کے چار اہم نکات:*

✨ آئیندہ کوئ شخص بیت اللہ کا ننگا طواف نہیں کرے گا.

✨ جس کافر قوم کےساتھ نبی کا معاہدہ صلح ہےوہ مقررہ مدت تک قائم رہے گا.

✨ جن کے ساتھ معاہدہ نہیں ہوا ان کی مدت چار ماہ ہےیا اسلام لا کر جنت میں داخل ہوں یا یہاں سے نکل جایئں. 

✨ 10 سال کے بعد مسلمان اور مشرک حج کے لیۓاکٹھے جمع نہ ہونگے.

⭐ غزوۂ تبوک کے لیۓ نکلنا فرض عین تھا ،کہاگیاکہ ایمان والو جہاد کے لیۓ نہ نکلو گے، سستی دکھاؤ گے تو اللہ کا تمہاری جگہ دوسری قوم کو لے آناکچھ مشکل نہیں.

⭐یوم فرقان سے مراد یوم بدر جس دن جنگ بدر ہوئ.

⭐ وہ (منافق) نماز کی طرف سستی و کاہلی سے ہی آتے ہیں اور ناگواری سے ہی مال خرچ کرتے ہیں ۔(آیت  53 التوبہ)

⭐منافقین کے حق میں دعاۓ مغفرت اور نماز جنازہ کی قطعی ممانعت ہے.(بخاری اور مسلم)

⭐حضرت حزائفہؓ وہ صحابی جن کو منافقین کی لسٹ بتائ گئ تھی.

⭐جہنم کے داروغے کا نام مالک ہے.

⭐ اسلامی اصطلاح میں "کنز" سے مراد وہ مال جس پر ذکوٰۃ نہ دی جاۓ..

Comments

Popular posts from this blog

What remain after death جب انسان مر جائے تو کیا باقی رہتا ہے ?*

Khulasa e Quran Para 6 - خلاصہ قرآن پارہ 6

Khulasa e Quran - para number 30 - 🕋 پارہ نمبر 30 خلاصہ قرآن