Surah Al Hajrat ka asan zindagi gizarny ka 9 nukati ajendaسورت الحجرات کا آسان زندگی گزارنے کا ۹ نکاتی ایجنڈا
سورت الحجرات کا آسان زندگی گزارنے کا ۹ نکاتی ایجنڈا
آپس کے معاملات سدھارنے کے لیے کتنی زبردست ہیں قران حكيم كى یہ 9 باتیں ،
اسے اپنے عمل میں لائیں!!!
1- " *فتبينوا* "
کوئی بھی بات سن کر پھیلانے سے پہلے تحقیق کر لیا کرو . کہیں ایسا نہ ہو کہ بات سچ نہ ہو اور کسی کوانجانے میں نقصان پہنچ جائے۔
2 - " *فأصلحوا* "
دو بھائیوں کے درمیان صلح کروا دیا کرو. تمام ایمان والے آپس میں بھائی بھائی ہیں۔
3- " *وأقسطوا* "
ہر جھگڑے کو حل کرنے کی کوشش کرو اور دو گروہوں کے درمیان انصاف کرو. الله کریم انصاف کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔
4 - " *لا يسخر* "
کسی کا مذاق مت اڑاؤ. ہو سکتا ہے کہ وہ الله کے نزدیک تم سے بہتر ہو۔
5 - " *ولا تلمزوا* "
کسی کو بے عزّت مت کرو۔
6- *"ولا تنابزوا* "
لوگوں کو برے القابات
(الٹے ناموں) سے مت پکارو.
7- " *اجتنبوا كثيرا من الظن* "
برا گمان کرنے سے بچو کہ کُچھ گمان گناہ کے زمرے میں آتے ہیں۔
8 - " *ولا تجسَّسُوا* "
ایک دوسرے کی ٹوہ میں نہ رہو۔
9- " *ولا يغتب بعضكم بعضا* "
تُم میں سےکوئی ایک کسی دوسرے کی غیبت نہ کرے کہ یہ گناہ کبیرہ ہے اور اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانے کے مترادف ہے۔
(سورہ الحجرات)
Comments
Post a Comment