Khulasa e Quran - para number 1 - 🕋 پارہ نمبر 1 خلاصہ قرآن



خلاصہ قرآن  📝 اہم نکات

🕋 *پارہ نمبر 1:* 

 ✏️ *سورۃ فاتحہ خلاصہ قرآن ہے:* 

سورۃ الفاتحہ قرآن کی پہلی سورۃ ہے(نزول کے اعتبار سے نہیں ترتیب کے لحاظ سے) سورۃ الفاتحہ کے متعدد نام  ہیں: الفاتحہ، ام الکتاب،اسبع المثانی، الشافیہ، الواقیہ، الکافیہ، الحمد، القرآن العظیم، الرُّقَیۃُ 

سورۃ الفاتحہ کا نصف حصہ اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا، رحمت، ربوبیت ہے اور نصف حصہ دعا و مناجات ہے.

نماز کی تکمیل اس کے بنا نامکمل ہے، بحوالہ حدیث ! اس شخص کی کوئ نماز نہیں جس نے سورہ الفاتحہ نہیں پڑھی .  

✏️ *سورۃ البقرہ سب سے بڑی سورۃ ہے:*

جس میں شرعی احکام(نماز ،روزہ، حج عمرہ، جہاد فی سبیل اللہ،عائلی زندگی،خاندان سے متعلقہ امور،نکاح، رضاعت،عدت،مشرک عورتوں سے نکاح کا حرام ہونا، سود حرام) کا ذکر ہے جن کی مسلمانوں کواپنی اجتماعی زندگی کے لیۓ ضرورت ہے.

✏️ *قرآن کی ہدایت سے مستفید ہونے والے:* 

اس قرآن سے فائدہ اٹھانے والے اہل تقوی ہیں جنہوں نے ایمان قبول کیا جو نمازوں کو قائم کرتے ہیں اور جو اللہ کے دئیے ہوئے مال سے خرچ کرتے ہیں جو تمام آسمانی کتابوں پر ایمان رکھتے ہیں اور آخرت کابھی یقین رکھتے ہیں-(البقرہ آیت نمبر ۳،۴)

✏️ *قرآن کی ہدایت سے محروم لوگ* :

اور وہ لوگ اس قرآن سے فائدہ اٹھانے سے محروم ہیں،جنہوں نے ضد اورعناد کی وجہ سے حق کو چھپائے رکھا اور کفر کو ایمان پر ترجیح دی اور جن کے دلوں،آنکھوں اور کانوں پر اللہ تعالٰی نے ان کے کفر کی وجہ سے مہرثبت کردی ہے اور اب یہ ایمان نہیں لائیں گے (البقرہ آیت نمبر ۶،۷)

رکوع نمبر ۶تا۵ بنی اسرائیل کی اکتیس۳۱بداخلاقیوں اور ان پر ہونے والے دس انعامات اور دس عذابات کا تذکرہ ہے-

✏️ *اصلاح ملک وملت کے تین اصول* :

کسی قوم وملک کی خوشحالی اور بہتری کے لیے تین بیناد ہیں:

(۱) امن وامان کا ہونا (۲)معاشی مسائل کا حل (۳) تعلیم وتربیت کا نظام-

اسی لیے ابرہیم علیہ السلام نے خانہ خد اور اس کے گردونواح کو آباد کرنے کے لیے یہ تین مسائل حل کرائے اور یوں دعا فرمائی کہ اے اللہ اس جگہ کو امن والا شہر بنا اور رہنے والوں کو رزق عطا فرما ،ان کی تعلیم کے لیے ایسا رسول بھیج دے جو ان کو کتاب وسنت کی تعلیم دے اور ان کے دلوں کا تزکیہ کرے(البقرہ66)


  📝 *اہم نکات:* 

⭐سورۃ کا نام عظیم معجزہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں ہوا،وحی گاۓ زبح کریں،یہ واقعہ مرنے کے بعد زندہ کرنے پر اللہ قادر ہونے کی روشن دلیل .

⭐آپﷺ  نے فرمایا!

اپنے گھروں کوقبرستان نہ بناؤ۔ بےشک شیطان اس گھر سے بھاگ جاتا ہےجس میں سورۃ البقرہ پڑھی جاتی ہو .

⭐تقویٰ ہر نیکی کی جڑ ہے

⭐منافقین کی تین خصلتیں 

✨جھوٹا

✨وعدہ خلاف

✨خائن(خیانت دار)

⭐بے جا سوالات کی ممانعت (آیت108)اس میں اندیشہ کفر ہے

⭐قرض کے لین دین میں لکھت پڑت ضروری ہے(آیت 282 البقرہ)

⭐اللہ جس شخص سے بھلائ کا ارادہ فرماتا ہے اسے دین کی سمجھ دیتا ہے اسے چن لیتا ہے 

⭐دعا پختہ یقین کے ساتھ کرنی چاہیۓ ، غم اور پریشانی و رکاوٹوں پر صبر اور نماز سے مدد حاصل کرنی ہے.

⭐گواہی کا چھپانا کبیرہ گناہ ہے(آیت 283)

⭐سورۃ البقرہ کی آخری 2 آیات آپﷺ کو اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے عرش کے نیچے سے دی گئ ہیں جو پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئ تھیں.

Comments

Popular posts from this blog

What remain after death جب انسان مر جائے تو کیا باقی رہتا ہے ?*

Khulasa e Quran - para number 30 - 🕋 پارہ نمبر 30 خلاصہ قرآن

Khulasa e Quran - para number 29 - 🕋 پارہ نمبر 29 خلاصہ قرآن