Khulasa e Quran - para number 3 - 🕋 پارہ نمبر 3 خلاصہ قرآن



 خلاصہ قرآن 📝 اہم نکات

🕋 پارہ نمبر 3 

 ✏️ *عقیدہ:*

 رسولوں کے درمیان میں تفضیل (فوقیت، ترجیح، فضیلت) ہے تفریق نہیں ہے.

 ✏️ *آیت الکرسی:* 

 اس کے بعد آیت الکرسی ہے، جو دس جملوں پر مشتمل ہے -

آیت الکرسی جنت میں لے جانے والی آیت ہے!ہر فرض نماز کے بعد جو پڑھتا ہےاسے جنت میں جانے سے کوئ نہیں روک سکتا اور جو سونے سے پہلے پڑھے اس پر فرشتہ مقرر کر دیا جاتا ہے اور وہ صبح تک شیطان کے شر سے محفوظ رہتا ہے.

آیت الکرسی میں اللہ سبحانہ تعالیٰ  کے 5 نام اور 26 صفات کا ذکر کیا گیاہے. (البقرہ:255)

✏️ *اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی پانچ شرائط:* 

(۱)اخلاص-

(۲)مال حلال ہو-

(۳)مصرف صحیح ہو-

(۴) فقیر پر احسان نہ جتلائے-

(۵) فقیر کی توہین نہ کی جائے

(البقرہ262-266)

✏️ *باہمی لین دین کے معاملات کے اصول:* 

(۱) حتیٰ الامکان ہر معاملےکو لکھنے کی کوشش کی جائے،تا کہ بعد میں لڑائی جھگڑے کی نوبت نہ آئے-

(۲)لکھنے والا لکھنے میں کمی بیشی نہ کریں- 

(۳)قرض چھوٹا ہو یا بڑا اسے اس کی مدت تک لکھنے میں اکتاؤ نہیں.

(۴)اگر قرض دار خود نہیں لکھوا سکتا تو اسکا کوئی معتمددمعتبرولی یہ دستاویز لکھوا دے-

(۵)اس دستاویز کے ساتھ عہد کی پختگی کے لیے دو مرد گواہ قائم کئے جائیں ،اگر دو مرد نہ ہوں تو ایک مرد دو عورتوں کو گواہ قائم کیا جائے-

اس طویل عظیم آیت کو آیت دین کہا جاتا ہے (البقرہ:282)

(۶)اگر معاملہ لکھنا ممکن نہ ہو ،تو پھر کوئی چیز گروی رکھوا دی جائے-(البقرہ آیت نمبر  ۲۸۳)

✏️ *کفار سے تعلقات کے احکام:* 

مسلمان مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا دوست نہ بنائیں اور جو کوئی ایسا کرے گاتو اس کا اللہ سے کوئی تعلق نہیں مگر یہ کہ تمہیں ان سے کوئی ڈر ہو اور اللہ تمہیں اپنے غضب سے ڈراتا ہے اور اللہ ہی کی طرف لوٹنا ہے۔

(ال عمران:28)


📝 *اہم نکات* 

⭐لَا اِکرَاہَ فِی الدِّینِ 

دین میں زبر دستی نہیں ہے.

⭐ اچھی بات کہنا اور معاف کردینا اس خیرات سے بہتر ہے جس کے بعد ستانا ہو اور اللہ بے پرواہ، حلم والا ہے۔(البقرہ:263)

⭐ تجارت حلال اور سود حرام ہے

⭐ سودی نظام کی سختی سےممانعت اور صدقات و خیرات کی تلقین کی گئ ہے! سود اللہ اور اس کے رسول کےخلاف اعلان جنگ ہے

⭐ گواہی نہ چھپاؤ اور جو گواہی چھپائے گا تو اس کا دل گنہگار ہے اور اللہ تمہارے کاموں کو خوب جاننے والا ہے۔(البقرہ:283)

⭐حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ساتھیوں کو حواری اور آپﷺ کے ساتھیوں کو صحابی کہا جاتا ہے

Comments

Popular posts from this blog

What remain after death جب انسان مر جائے تو کیا باقی رہتا ہے ?*

Khulasa e Quran - para number 30 - 🕋 پارہ نمبر 30 خلاصہ قرآن

Khulasa e Quran - para number 29 - 🕋 پارہ نمبر 29 خلاصہ قرآن