Khulasa e Quran - para number 2 - 🕋 پارہ نمبر 2 خلاصہ قرآن



 خلاصہ قرآن 📝اہم نکات

🕋 *پارہ نمبر 2:* 

✏️ *اچھامسلمان(مومن) بننے کے 5اصول:* 

 *(۱)* اس سورۃ میں امت محمدیہ کے قبلہ کی تبدیلی (بیت المقدس سے بیت اللہ)کا ذکر ہے، کیونکہ یہ امت وسط ہے اور بیت اللہ بھی زمین کے وسط میں ہے- تبدیلی یکدم قبول کرنا مشکل ہوتا ہے,یہ امتحانات ہوتے ہیں، حجت بازی نہیں کرنی،سمعنا و اطعنا کرنا ہے.

 *(۲)* اللہ کا ذکر اور اللہ کا شکر -

فَاذْكُرُوْنِیْۤ اَذْكُرْكُمْ وَ اشْكُرُوْا لِیْ وَ لَا تَكْفُرُوْنِ

 *(۳)* صبر،  "إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ"

 *(۴)* دعا اور نماز کی پابندی 

 *(۵)* شعائر اللہ (اللہ کی نشانیوں)کی تعظیم اس کا ذکر آیت نمبر ۱۵۸میں ہے-

✏️ *دعا کی فضیلت:* 

اور اے حبیب! جب تم سے میرے بندے میرے بارے میں سوال کریں تو بیشک میں نزدیک ہوں،میں دعا کرنے والے کی دعا قبول کرتا ہوں جب وہ مجھ سے دعا کرے تو انہیں چاہئے کہ میرا حکم مانیں اور مجھ پر ایمان لائیں تاکہ ہدایت پائیں -

( سورۃ البقرہ :186)

✏️ *فرضیت رمضان اور معذوروں سے متعلق حکم:* 

روزوں کی فرضیت کے ساتھ ساتھ ان بوڑھے معذوروں کے لیے بھی حکم بتایا گیا ہے کہ جو لوگ روزہ رکھنے کی طاقت نہیں رکھتے یعنی مزید صحت یابی اور طاقت کی امید نہیں ہے تو وہ ہر روزے کے بدلے فدیہ دیا کریں اور ایک روزے کا فدیہ ایک صدقتہ الفطر کے برابر ہے -

مسائل نج اور معاشرتی زندگی کے اہم اصول-

✏️ *طلاق اور عدت کے مسائل:* 

اس کے بعد آیت نمبر 228تا 234 تک طلاق اور عدت کے احکام کو ذکر کیا:

(۱) صغیرہ جو ابھی بالغ نہ ہوئی ہو -(۲)جو عمر کے اعتبار سے بالغ ہو،مگراب تک حیض نہ آیا ہو -(۳) بڑھاپے کی وجہ سے حیض آنا بند ہوگیا ہو ان تینوں کا حکم یہ ہے کہ اگر ان میں سے کسی کو طلاق ہوئی، تو عدت تین ماہ ہوگی-(۴)اگر حاملہ عورت کو طلاق ہو جائے ،یا اس کا شوہر مر جائے تو اس کی عدت واضح حمل ہے -(۵)لیکن اگر حاملہ نہ ہو اور شوہر مر جائے تو عدت چار ماہ اور دس دن ہے- (۶)اگر عورت کو خلوت صحیحہ سے پہلے طلاق ہو جائے ،تو اس کی عدت نہیں-


*📝اہم نکات*

⭐نبی ﷺ ہجرت مدینہ کے 16 ،17 سال بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز پڑھی،قبلۂ ابراھیمی کے لیۓ نبی ﷺ آسمان کی طرف بار بار نظر اٹھا کر دعا فرماتے ، اللہ نے تحویل کعبہ کا حکم دیا, حکم  تحویل کعبہ کا نماز عصر کے وقت آیا.

⭐خواہشات ونفس کی پیروی کرنے والا ظالم ہے!علم آنے کے بعدحق کوچھپانا بڑا ظلم ہے.

✨ بحوالہ حدیث :

جس سے کوئ ایسی بات پوچھی گئ (جس کا اس کو علم تھا)اور اس نے اسے چھپایا تو روز قیامت آگ کی لگام اس کے منہ میں دی جاۓ گی.

⭐کفر پر مر جانے والوں پر اللہ تعالیٰ ،فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے(آیت161)

⭐اللہ کی حلال کردہ چیزوں کو حرام مت کرو شیطان کی پیروی مت کرو (آیت168)

⭐قصاص کا حکم دیا گیا!آزاد کے بدلے آزاد ، غلام کے بدلے غلام،عورت کے بدلے عورت کا قتل!!(آیت178)

⭐روزہ سے تقویٰ ملتا ہے اور تقویٰ سے آسانی اورانسان کے اخلاق و کردار کے سنوارنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے!رمضان صحت برقرار،نیکی کمانے ، بخشش کا مہینہ،نزولِ قرآن کا مہینہ ہے .

⭐ توبہ روحانی صفائ اور طہارت باطنی

⭐شادی کے معاملے میں عقیدے کے ساتھ کوئ compromise نہیں، مشرک عورت سے مومن لونڈی بہتر ہے.

⭐غصہ نہیں کرنا ،  جھوٹی قسمیں نہیں کھانی ،بات بات پر قسموں سے پرہیز کرنا ہے

⭐ مرد کو عورت پر فضیلت ہے،عزت کے محافظ ہیں(قوام)!عورت کو شوہر کی فرمانبرداری کا حکم ہے .

⭐ طلاق دو مرتبہ ہے  تیسری مرتبہ علیحدگی ہے .

⭐ طلاق کے بعد احسن طریقہ (بھلائی) کے ساتھ چھوڑ دینا ہے، اور تمہارے لئے جائز نہیں کہ جو چیزیں تم انہیں دے چکے ہو اس میں سے کچھ واپس لو.

(البقرہ : ۲۲۹)

عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص ہدیہ دے کر پھر واپس لے لے اس کی مثال اس کتے کی طرح ہے جو کھاتا رہے یہاں تک کہ جب وہ آسودہ ہو جائے تو قے کرے، پھر اسے چاٹ لے“۔

⭐ حیثیت کے مطابق حق مہر مقرر اورادا کرنے کا حکم.

Comments

Popular posts from this blog

What remain after death جب انسان مر جائے تو کیا باقی رہتا ہے ?*

Khulasa e Quran - para number 30 - 🕋 پارہ نمبر 30 خلاصہ قرآن

Khulasa e Quran - para number 29 - 🕋 پارہ نمبر 29 خلاصہ قرآن