Talaq kin soraton mein lein , talaq k masail , talaq k baad pachtawa , talaq lab leni chahiye , talaq lyny k liye kiya karein
*ہم نے طلاق کے بعد اکثر لوگوں کو پٙچھتاتے دیکھا ہے........!!!*
*جو عورتیں شوہر کا گھر اِس لِئے چھوڑ آئیں کہ اُن کی عِزت نہیں ہے،اُنہیں زمانے کی ٹھوکریں کھاتے دیکھا ہے........!!!*
*جو سُسرال میں رہنا اِس لِئے گوارا نہیں کرتیں کہ اُن سے کام نہیں ہوتا یا ذِمہ داری نہیں اُٹھا سکتیں، وہ جب تٙنِ تٙنہا اولاد کی ذِمہ داری اُٹھاتی ہیں تو اُن کے چودہ طٙبق روشن ہوتے دیکھے ہیں......!!!*
*جِنہوں نے شوہر کو سبق سِکھانے کے لِئے عدالتوں کے ذریعے طلاقیں لیں اُنہیں رٙجوع کے لِئے تڑپتے دیکھا ہے.........!!!*
*بِلقیس اِیدھی نے ایک اِنٹرویو میں کہا تھا کہ دُنیا کے جُوتے کھانے سے بہتر ہے ایک آدمی کے جُوتے کھا لو........!!!*
*یہ جو فیمنِسٹ یا لِبرل خواتین، عورتوں کو طلاق دِلوا کے حقوق دِلوانے نِکلتی ہیں، اِن کی تٙقلید کرنے سے پہلے اِن کی ذاتی زِندگی پہ بھی ایک نِگاہ ڈال لینی چاہئیے کہ وہ گھر کیسے بٙسا رہی ہیں یا طلاق کے بعد کِتنی آئیڈیل زِندگی گُذار رہی ہیں........؟؟؟*
*اِسی طرح مٙردوں کی زِندگی بھی طلاق کے بعد دُشوار ہو جاتی ہے۔ رہ گئی اولاد تو وہ بے چاری ناکٙردہ گُناہوں کی سزا بُگھتنے کے باعث قابلِ رحم زِندگی گُذارتی ہے........!!!*
*گو کہ طلاق اور خُلع کا حق اللہ تعالیٰ نے مٙردوں اور عورتوں کو دِیا ہے مگر یہ آخری آپشن ہونا چاہئے, اِسے کِسی صُورت بھی پہلا آپشن مٙت سٙمجھیے۔ حالات ناگُزیر ہوں تب بھی طلاق کا فیصلہ کرنے سے پہلے علیحدہ ہو جائیں۔چھ ماہ الگ رہیں، پِھر فیصلہ کریں.......!!!*
*گھر ٹُوٹنے نہیں چاہئیں.اولادیں برباد ہو جاتی ہیں اٙنا کو قُربان کرنا پڑے تو کر دیجیے مگر اولاد کو تٙحفظ دیجیے.........!!!*
*طلاق مٙسائل کا حل نہیں ہے...........!!!*
*مِیاں بیوی کے درمیان جو مٙسائل ہیں، اُنہیں حل کریں.مٙسائل حل کرنا سیکھیں جُھوٹی اٙنا اور جُھوٹی عِزت میں گھر مت اُجاڑیں.......!!!*
*یہ ٹھیک ہے کہ عورتیں کِسی جٙنونی مٙرد کا ظُلم اور مار پیٹ مٙت برداشت کریں. اِس کے خلاف آواز اُٹھائیں، مگر طلاق آخری آپشن ہے۔ کم از کم چھ ماہ علیحدہ رہنے کے بعد فیصلہ کریں.....!!!*
*اللہ تعالٰی سب کے گھروں میں اٙمن و سکون اور رِزقِ حلال کی فراوانی فٙرمائے، آمین.......!!!*
Comments
Post a Comment