Haya k bare mein bayan | shadiyon mein behayai | dupatta na lyna | balon ka nazar aana
🟩آج کا پیغام۔
(مفہوم حدیث)
ایک مرتبہ مولا علی اور سیدہ فاطمہ رض حضور سے ملنے آقا کے گھر حاضر ہوئے تو دیکھا کہ حضور رو رہے ہیں۔انہوں نے عرض کیا کہ آقا آپ کو کس شے نے رلایا ہے؟ آقا صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ 'شب معراج کو جب مجھے جہنم دکھائی گئی تو وہاں عورتیں عذاب میں مبتلا تھیں۔ان میں سے کچھ بالوں سے ذریعے جہنم میں لٹکی ہوئی تھیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ غیر محرم مردوں سے اپنے بال نہیں چھپاتی تھیں۔۔ '
🔻 آج کل بہت سی خواتین جو پردہ کر کے باہر جاتی ہیں۔۔ *مگر* *شادیوں میں وہ بھول جاتی ہیں* کہ یہاں جو مرد ہیں وہ بھی غیر محرم ہیں اور سروں سے دوپٹے تک اتر جاتے ہیں! *افسوس* ! ہماری شادیوں کی تقریبات دیکھ کر یہ لگتا ہی نہیں کہ یہ مسلمان گھرانوں کی خواتین ہیں بلکہ ہندوانہ و کافرانہ طرزِ عمل اپنایا جاتا ہے ۔
🔴ہمارے ذہنوں میں یہ بات کیوں نہیں آتی کہ اس وقت ہمیں ہمارے آقا(ص) دیکھ کر خوش ہو رہے ہوں گے یا نا خوش؟ وہ تقریب جو رحتوں کا باعث بننا تھی ہم نے اسے اللہ و رسول اور مرشد کی ناراضی کا سبب بنا دیا ہے۔
🥦 ضرور سوچیں اور اپنا طرزِ عمل آج ہی سے بدلیں آپ تقریبات میں اپنی نمائش کر کے کوئی اچھائی نہیں پا سکتیں۔ کہیں بھی سر خرو نہیں ہو سکتیں۔کسی کو بھی بھلی نہیں لگ سکتیں۔
🌼اپنے آپ کو ایسا بنائیں کہ مالک حقیقی کی نظر میں عزت پائیں۔۔دنیا و آخرت میں خود بخود با عزت ہو جائیں گی۔
Comments
Post a Comment